کانز فلم فیسٹول،ایڈز پر بنی فلم نے میدان مار لیا

پیرس : کانز گرینڈ پرائز آف دی جیوری کا ایوارڈ ایڈز کیخلاف بنی فلم "بی پی ایم" کے حصے میں آیا۔ کانز فلم فیسٹیول کے اختتامی دن ونرز کا اعلان کر دیا گیا۔ میلے کا بہترین فلم کا ایوارڈ فلم دی اسکوئر کو مل گیا۔
ڈائن کروگر کو جرمن فلم ان دی فیڈ میں ادکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ جیکوئن فونکس کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کانز کا اسپیشل پرائز نکول کڈمین نے حاصل کیا۔ سماء