محسن علی اور خالد شمیم کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں، رابطہ کمیٹی

ویب ایڈیٹر

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے چمن سے گرفتار محسن علی اور خالد شمیم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے 4 سال سے ان کی حراست کا دعویٰ کیا جاتا رہا، گرفتاری آج ظاہر کی گئی۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک افغان چمن سرحد سے گرفتار محسن علی اور خالد شمیم کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں، 4 سال سے دونوں کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے مگر گرفتاری آج ظاہر کی گئی۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عزیز آباد سے گرفتار عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی سے بھی لاتعلقی ظاہر کرچکی ہے، دوران تفتیش انہوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے جس کے بعد کئی افراد کی گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں۔ سماء

ChohadryNisar

AltafHussain

DrImranFarooq

RabitaCommittee

Scotlandyard

Tabool ads will show in this div