سانحہ صفورا، گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:

کراچی: سانحہ صفورا میں ملوث گرفتار 5 دہشت گردوں سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرلی جس کے مطابق واردات میں کل 15 ملزمان شریک تھے ، دیگر 10 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

گرفتارملزمان طاہر،سعدعزیز،اسدالرحمان،ناصر اور اظہرنےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جو تفصیلات بتائیں ان کے مطابق واردات میں مجموعی طور پر15ملزمان شریک ہوئے۔

پولیس ملزمان کے بیان کی روشنی میں ملزمان کے دیگر10ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

ملزمان نے سماجی کارکن سبین محمود اور پولیس اہلکاروں کےقتل کابھی اعتراف کیا، ملزمان نے بتایا کہ سبین محمود کےقتل میں 5 ملزمان نے شریک تھے۔ ملزمان کے مطابق دہشتگردی کیلئےرقم بینک ڈکیتیاں کرکے جمع کی جاتی تھی ۔

واضح رہے کہ  13 مئی کو صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر ملزمان کی فائرنگ سے  45 افراد جاں بحق ہوئے تھے،۔ سماء

safoora incident arrested

sacrificial

sabeen mehmood

Tabool ads will show in this div