کراچی میں تین دن میں امن قائم ہوسکتا ہے: فاروق ستار
اسٹاف رپورٹر
لاھور: ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے تو کراچی میں تین دن میں امن قائم ہوسکتا ہے ۔
لاہور میں لیفٹیننٹ یاسر عباس شہید کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ امن کے راستے میں رکاوٹ بننے والوں کو روکنا ہوگا۔ کراچی میں امن کے لیے مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنا ہوگی۔ امن کےلیے دعا کے ساتھ دوا کی بھی ضرورت ہے۔ سماء