پاکستان، بنگلہ دیش کیخلاف ہارا میچ جیت گیا

May 27, 2017

Bangladesh v Pakistan - ICC Champions Trophy Warm-up

برمنگھم: چیمپئن ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کےلئے 342 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کو قومی ٹیم نے 49 اوورز کی تیسری گیند پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 64 رنز کی دھواں دھار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور پاکستان کو ہارا ہوا میچ جیتوا دیا۔ شعیب ملک 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کے اوپنر تميم اقبال 102رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کے جنید خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

چیمپئن ٹرافی کا باقاعدہ آغاز یکم جون سے ہوگا جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 4 جون کو کھیلے گا۔ سماء

BANGLADESH

champion trophy 2017

warm up match

Fahim Ashraf