وزیراعظم کی رمضان المبارک پر اہل اسلام کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے تمام اہل اسلام کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ طرز زندگی بھی ہے اور روزہ تقویٰ پیدا کرنے کےساتھ زندگی میں نظم وضبط بھی لاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا روزہ معاشرتی برائیوں کےخلاف جہاد کا سبق دیتا ہے، روزہ محض بھوک اور پیاس کا نہیں تزکیہ نفس کا نام ہے۔ دعا ہے اس طرح کے مبارک دن ہماری زندگی میں آتے رہیں۔ سماء