بلوچستان میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد

IMG-20170527-WA0039

راولپنڈی: آپریشن ردالفساد میں ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس اداروں نے آرجن نالہ اور دریجن نالہ سے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

برآمد کیے جانے والے اسلحے میں آر پی جی لانچر اور 5 آر پی جی سیون راﺅنڈ برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ 4 مارٹر گولے، 2 مائینز، 4 گرنیڈ اور 170 پریشر بٹن برآمد کیے گئے، جبکہ تین ریمورٹ کنٹرول بمعہ انٹینا اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سما

IMG-20170527-WA0038

SUI

arms recovered

Operation Raddul Fasaad

Dera Bughti

Tabool ads will show in this div