امریکی محکمہ خا رجہ میں اس سال دعوت افطار نہیں ہوگی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے دو اعلیٰ عہدے داروں کے مطابق اس سال روایت کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں افطار ڈنر نہیں ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دو امریکی عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میں اس سال رمضان پر دعوت افطار نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 20 سال سے قائم روایت توڑنے پر کمر بستہ ہیں۔
امریکی عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ محکمہ خارجہ کے ریلیجن آفس نے تقریب کے لیے اجازت مانگی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے دعوت افطار تقریب کی درخواست مسترد کردی ہے۔ سماء