آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پہلا روزہ خیبرکے محاذ پر

ویب ایڈیٹر:

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رمضان کے پہلے روزے میں خیبرایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کی مدد سے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد کےقریب جوارو کےعلاقے کا بھی دورہ کیا، آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصولہ بڑھایا اور کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے مضبوط  ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ تخریب کاروں اور سہولت کاروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی مدد سےملک کو دہشتگردوں سے آزاد اور پاک کردیں گے۔ سماء

ARMY CHIEF

PAK AFGHAN BORDER

general raheel sharif

Tabool ads will show in this div