چمن سے گرفتار افراد ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں مطلوب ہیں، دفتر خارجہ کی تصدیق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : گزشتہ روز چمن سے گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہی مطلوب ہیں، وزات داخلہ نے تصدیق کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سیاسی واسبتگی کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اسلام آباد میں ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات گئے آئی جی ایف سی نے وزیرِ داخلہ کو فون کیا اور انہیں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کے بارے میں بریف کیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کی سیاسی وابستگی کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، قانون کے تمام تقاضے پورے کرکے ہی تفتیش کا عمل شروع ہوسکتا ہے، گرفتار شدگان کے بارے میں ابھی تک صرف وہی شواہد اور ثبوت ریکارڈ پر ہیں جو برطانوی پولیس نے حکومت پاکستان کو مہیا کئے تھے۔

ترجمان کے مطابق اس کیس کے بین الاقوامی قانونی مضمرات ہیں لہٰذا میڈیا کسی بھی خبر کی اشاعت سے پہلے وزارت داخلہ کے ترجمان سے ضرور رجوع کرے۔ سماء

FO

DrImranFarooq

CHAMAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div