پیپلزپارٹی بیک فٹ پر چلی گئی، فوج کیخلاف بیان پر ماحول ٹھنڈا کرنے کی کوششیں

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کا افطار ڈنر، پرانے اتحادی پھر ایک ہوگئے، پیپلز پارٹی بیک فٹ پر چلی گئی، فوج کے خلاف بیان پر ماحول ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں، شیری رحمان اور کائرہ کہتے ہیں زرداری صاحب نے سابق آمروں کی بات کی تھی۔

مفاہمت کے جادوگر کی افطار ڈپلومیسی، کراچی میں رینجرز آپریشن پر تحفظات کا اظہار، اتحادیوں سے صلاح مشورے، پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر کے افطار ڈنر پر پرانے ساتھیوں کی بیٹھک لگی، ایم کیو ایم، قاف لیگ، اے اين پی کے رہنماؤں نے شرکت کی، مولانا فضل الرحمٰن افطار میں تو نہ آئے مگر اجلاس میں پہنچ گئے۔

آصف زرداری نے کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور فوج سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی، ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے فوج مخالف بیان واپس لینے کا مشورہ دیا تو ایم کیو ایم نے کراچی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا۔

سابق صدر کے بیان پر پیپلز پارٹی بیک فٹ پر نظر آئی، شری رحمان نے وضاحت کی کہ آصف زرداری کا اشارہ سابق آمروں کی طرف تھا، جنرل راحیل شریف سچے اور حقیقی سپہ سالار ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے وضاحتوں کے ساتھ شریک چیئرمین کا دفاع بھی کیا، بولے اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہنے کی ضرورت ہے۔

افطار ڈنر میں کس کو بلایا گیا کس کو نہیں یہ بحث اپنی جگہ، مگر نون لیگ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دامن بچا گئیں۔ سماء

NawazSharif

RaheelSharif

AsifZardari

PMLQ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div