پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا
کراچی : پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے گئے، پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 18-2017ء مسترد کردیا، پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کرکے بجٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے گئے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں غیر عوامی بجٹ کیخلاف آواز اٹھائیں گے، بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کی بھرمار ہے۔ سماء