کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں عشرہ رحمت کو زحمت بنا دیا

Nov 30, -0001

کراچی: عشرہ رحمت کراچی کی عوام کے لیئے کے الیکٹرک نے زحمت بنا دیا ۔ عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اُٹھے، اور کراچی کےمختلف علاقوں میں ٹائر جلا کر بھرپوراحتجاج کیا گیا ۔

سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں کریں گے ۔ یہ تھا دعویٰ کےالیکٹرک کا ۔ لیکن کراچی کے مختلف علاقوں میں سحروافطار اور تراویح کےاوقات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی کے ستائے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ۔

گلستان جوہر، نارتھ کراچی، نیوکراچی، ملیر، کھوکھراپار، لانڈھی، ابوالحسن اصفہانی روڈ سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں نے کیا ۔ احتجاج اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردئے۔

خواتین نے بھی کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی ۔

کےالیکٹرک نے نمازتراویح کے اوقات میں بھی بے حسی کا مظاہرہ کیا۔

شہری کہتے ہیں کہ رمضان کےبابرکت مہینے بھی عوام کو سہولت مہیا کرنے کے بجائے زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ سماء

load shedding

power crisis

Tabool ads will show in this div