رمضان المبارک کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
اسلام آباد : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔
رمضان المبارک 1438ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جبکہ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے کیلئے بیٹھی ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کرے گی، مرکزی اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہیں۔ سماء