شتر مرغ اور پولٹری مصنوعات سستی
اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں شتر مرغ کی درآمد پر ڈیوٹی معاف، پولٹری مشینری کی درآمد پر ٹیکس میں بھی کمی کردی گئی۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ 18-2017ء پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ کھل کر شتر مرغ کا گوشت کھائیں، شتر مرغ کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی معاف کردی گئی جس کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں پولٹری مشینری پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 7 فیصد کردی گئی جس کا اثر قیمتوں پر پڑے گا۔ سماء