نئے بجٹ میں سی پیک کیلئے 180 ارب روپے مختص

58da6307466b5_1490707207

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Gawadar-File-New-23-08.mp4"][/video]

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے نئے بجٹ میں سی پیک کیلئے 180 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سماء کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے میگا پروجیکٹ سی پیک کیلئے نئے بجٹ میں 180 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سی پیک منصوبوں کی مجموعی لاگت 1008 ارب روپے ہے۔

تین سال میں سی پیک منصوبوں پر 231 ارب خرچ ہوچکے ہیں، سی پیک کے تحت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر 160 ارب خرچ ہونگے، جب کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر 44 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

مختص کیے گئے پیسوں میں سے سی پیک کی سیکیورٹی کے منصوبے کیلئے 1.8 ارب رکھے گئے ہیں،  لاہور کراچی موٹر وے کے ملتان سکھر سیکشن کیلئے 30 ارب روپے، ہکلہ یارک اور ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کیلئے 38 ارب، بسمہ خضدار  روڈ کی تعمیر کیلئے 1.5 ارب روپے، لاہور عبدالحکیم سیکشن کیلئے 54.4 ارب روپے، تھاکوٹ تا حویلیاں سیکشن کیلئے 25.2 ارب اور برہان حویلیاں ایکسپریس وے کیلئے تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

fr-4 دوسری جانب گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے 21.2 ارب کی طلب کے مقابلے میں 1 ارب، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کیلئے 1.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں

حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے نئے بجٹ میں 10.6 ارب اور  سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کیلئے 4.2 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ سماء

CHINA

budget 2017

Tabool ads will show in this div