قبلہ رخ کا درست تعین؛2 دن کی دوری پر
کراچی : پاکستان میں 28 مئی کو سورج 2 بج کر 18 منٹ پر عين خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس دن قبلہ کی سمت کا درست تعين کيا جاسکے گا۔ اتوار 28 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر18 منٹ پر سورج عین بیت اللہ کے اوپرعمودی زاویے پرچمک رہاہو گا۔ اس وقت قبلہ رخ کا بالکل درست تعین کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت کعبہ کا اپنا سایہ نہیں ہوتا اور دنیا بھر میں جہاں جہاں سورج کی روشنی موجود ہو گی ، سایے کا رخ قبلہ کی طرف ہوگا۔
اس سایے کی مدد سے باآسانی درست قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔ ایسا کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ زمین میں ایک چھڑی بالکل سیدھی گاڑ دیں، اور پاکستان کے دیے گئے وقت کے مطابق چھڑی کے سائے کی سمت نوٹ کریں جس کا رخ بیت اللہ کی درست سمت کو کی سمت ظاہر کررہا ہوگا۔
واضح رہے کہ جدید تحقیق کے مطابق خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے , اس لحاظ سے سورج جب اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے عین خانہ کعبہ کے اوپرعمودی زاویے پر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ کاسایہ نہیں ہوتا، لیکن دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی طرف ہوتا ہے۔ اس وقت درست قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہر سال پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 مئی کو دوپہر 2 بج کر18 منٹ اور 16 جولائی کو2 بج کر 26 منٹ پر ہوتا ہے۔ سماء