شہزادہ چارلس نے بلے پر دستخط کردیئے

May 27, 2017

Charles launches champions Trophy PKG 26-05 SANA

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Charles-launches-champions-Trophy-PKG-26-05-SANA.mp4"][/video]

لندن : لندن کے اوول گراؤنڈ میں شہزادہ چارلس نے کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اوول گراؤنڈ لندن میں چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی پروقار تقریب منقعد ہوئی، برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بیٹ پر اپنے دستخط بھی کیے۔

تقریب سے پہلے بچوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا، یکم جون سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے چار جون کو ٹاکرا ہوگا۔ سماء

bat and signature

Tabool ads will show in this div