خودکش بمبارسلمان عبیدی کےوالدنےبیٹےکوبےگناہ قرار دیدیا

Salman-Abedi-Ramadan-Abedi-809108

لندن : مانچسٹر حملے کے مبینہ خودکش بمبار سلمان عبیدی کے والد نے اپنے بیٹے کو بے گناہ قرار دے دیا، والد کا کہنا ہے کہ سلمان کا کسی تنظیم سے تعلق تھا نہ ہی وہ کبھی شام گیا۔ مانچسٹر پولیس چیف نے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم ظاہر کردیا۔ مانچسٹر دھماکے کے مرکزی کردار سلمان کے والد رمضان عابدی نے مانچسٹر حملے کے مبینہ بمبار کیلئے صفائیوں اور وضاحتوں کے ڈھیر لگا دئیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر میں حملہ کرنے والے بمبار کے والد کا کہنا ہے کہ سلمان نہ داعش کا کارندہ تھا، نہ ہي انسانيت کا دشمن تھا۔

nintchdbpict000326534514 باپ نے بیٹے پر لگے الزامات مسترد کر دئیے، والد کا کہنا ہے کہ سلمان کا کسي تنظيم سے تعلق نہيں، لیبیا کی فورسز نے پوچھ گچھ کیلئے رمضان عبیدی کو حراست میں لے لیا۔ رمضان عبیدی کے مطابق سلمان عمرے کی تیاری کر رہا تھا، شام نہ کبھی گیا، نہ ہی اس کا سوچا۔ 20170523ariana-grande-4 دوسری جانب  ادھر برطانیہ میں حکام نے مزید حملوں کا خطرہ ظاہر کردیا، مانچسٹر پولیس کے مطابق عوام کو خطرات سے بچانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

manchester-concert-blast_650x400_71495505399

واضح رہے کہ مانچسٹر کے ارینا میں امریکی گلوکارہ کے کانسرٹ کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے میں بائیس افراد ہلاک، جب کہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سماء

Ariana Grande

Salman Abedi

suicide attack in manchester

UK attack

Tabool ads will show in this div