ایسی چھپکلی جسے آپ پیار بھی کریں اور گلے بھی لگائیں
لین سینگ : امریکی ریاست مشی گن میں خاتون نے ایک ایسی چیز سے دوستی کرلی ہے جو چار فٹ لمبی اور پندرہ وزنی پونڈ کی ہے، جی ہاں یہ کوئی انسانی وجود نہیں بلکہ دیو قدامت چھپکلی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی مرر کے مطابق امریکی خاتون سارہ نے 4 فٹ لمبی چھپکلی سے دوستی کرلی، یہ چار فٹ لمبی اور پندرہ پونڈ وزنی یعنی 7کلو وزنی خطرناک چھپکلی خاتون کے ہمراہ ان کے ساتھ رہتی ہے۔
امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی سارہ نے چڑیا گھر سے یہ دیوہیکل چھپکلی گود لی ہے، جسے کچھ عرصے قبل ریسکیو کیا گیا تھا۔
چار فٹ لمبی چھپکلی کی اپنی نئی مالکن سے دوستی اتنی گہری ہوگئی ہے کہ دونوں دن کا بیشتر حصہ ساتھ گزارتے ہیں، یہ چھپکلی اپنی مالکن سے محبت جتانے کیلئے کبھی پیار کرتی ہے تو کبھی گلے لگاتی ہے اور خاتون اس سے خوفزدہ بھی نہیں ہوتیں۔ سماء