عوام صبر کریں، دو ہزار سترہ تک بجلی کی قلت کا خاتمہ کر دینگے، خواجہ سعد رفیق

Nov 30, -0001

لاہور: پاکستان ريلوے اور امريکي لوکو موٹو فيکٹري کے درميان پچپن ريلوے انجن خريدنے کا معاہدہ طے پا گيا۔ وزير ريلوے  کہتے ہيں عوام تھوڑا  صبر کريں دو ہزار سترہ تک ملک سے بجلي کي قلت کا بھي خاتمہ کردينگے۔

ريلوے ہيڈ کوارٹر لاہور ميں  پريس کانفرس کرتے ہوئے  خواجہ سعد رفيق نے کہا کہ ريلوے کو چلانے کے ليے بارہ  ارب ڈالر  کي ضرورت ہے۔ تاہم گزشتہ دو سال سے ريلوے ميں بہتري آئي  ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہيں۔۔

وزير ريلوے کا کہنا تھا کہ گريڈ 1 سے  16 تک کے ريلوے ملازمين کا سروس سٹرکچر اس سال کے اخر تک مکمل کر ليا جائے گا جس سے ريلوے ميں ہونے والي ہڑتالوں  کا خاتمہ ہو جائے  گا۔

سعد رفيق نے بتايا کہ رسالپور فيکڑی کی صلاحیت بڑھائی جا رہی ہے جس سے ملک کے اندر انجن بنانے ميں مدد ملے گی۔

پريس کانفرنس کے آخر ميں  پاکستان ريلوے اور امريکي  لوکو موٹو کمپني کے درميان 55 انجن خريدنے  کے معاہدے پر بھي دستخط کئے گئے۔ سماء

sahir lodhi

ODIs

Tabool ads will show in this div