آرکائیو
»
برسلز اجلاس میں ٹرمپ کی بے ہودہ حرکت
برسلز : موقع محل کوئی بھی ہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بے ہودہ اور فضول حرکوتوں کے باعث آئے روز میڈیا کی شہہ سرخیوں کا موضوع بننے رہتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا بیلجئم کے دورے کے دوران جب امریکی صدر ٹرمپ جو شہرت کے بھوکے ٹھہرے، فوٹو سیشن کیلئے ایسا بے تاب ہوئے کہ تمام آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے مونٹینگرو کے وزیراعظم کو زور دار دھکا دے کر سائیڈ میں دھکیل دیا اور خود آگے بڑھ کر سربراہان سے محو گفت گو ہوگئے۔
Did Trump just shove another NATO leader to be in the front of the group? pic.twitter.com/bL1r2auELd
— Steve Kopack (@SteveKopack) 25 May 2017
تاہم دوسری طرف بیچارے مونٹینگرو کے وزیراعظم ان کا منہ تکتے ہی رہ گئے جب کہ آپس پاس کھڑے افراد بھی اس اچانک بے ہودہ حرکت پر سکتے میں آگئے۔ ویڈیو دیکھیں۔ سماء