کراچی میں گرمی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: کراچی میں  گرمی نے تمام ريکارڈ توڑ ديے۔ محکمہ موسميات کے مطابق آج گزشتہ دس سالوں کا گرم ترين دن ہے۔

سورج سوا نيزے پر شہر قائد ميں قيامت خيز گرمی چواليس ڈگری سینٹی گريڈ

اگلے پچھلے سارے ريکارڈ ٹوٹ گئے۔

ڈی جی محکہ موسميات غلام رسول کا کہنا ہے آج دس سالوں کے دوران کا گرم ترين دن ہے۔

ڈی جی ميٹ نے ساتھ ہی خوشی کی نويد بھی سنا دی۔  اگلے دو دن ميں گرمی کی شدت ميں کی آ جائے گی اور کراچی ميں بارش ہو گی۔

محکمہ موسميات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ سماء

 

burger

Edhi

october

گرمی

Tabool ads will show in this div