کراچی والوں نے دفعہ144 کی پابندی کو پانی میں ڈبو دیا

Hawksbay Pabandi Khi Pkg 25-05 Ayaz

کراچی والوں نے دفعہ ایک سو چوالیس کی پابندی کو پانی میں ڈبو دیا، بپھری موجوں میں زندگی خطرے میں ڈالنے ہاکس بے پہنچ گئے۔

کراچی والوں نے دفعہ ایک سو چوالیس کی پابندی ہوا میں اڑا دی اٹھارہ افراد ڈوبنے کے باوجود بھی کوئی خوف نہیں،بپھري موجوں ميں جان خطرے ميں ڈالنے ہاکس بے پہنچ گئے، شہريوں کي ہٹ دھرمي پرپوليس بے بس نظر آئی ۔

شہری بھرپورتیاری کے ساتھ ہاکس بے پہنچے اور پولیس چوکی پر بحث کرنے لگےآگے نہیں جائیں گے، شہریوں کی ہٹ دھرمی کے آگے پولیس والے بھی بے بس نظر آئے، کچھ منچلے بھپھری موجوں میں نہاتے رہے۔

مئی میں ہاکس بے کا خونی ساحل بارہ افراد کو نگل چکا ہے، لائف گارڈز کہیں دکھائی نہیں دیئے، آج بھی ساحل سے تین روز پرانی لاش ملی ہے ۔سماء

HAWKSBAY

SEA SIDE

144

Tabool ads will show in this div