سائنس دانوں نے چوہوں کے حوالے اہم بات بتادی

May 25, 2017

01_sperm_mice_space.adapt.590.1

ٹوکیو : جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ خلاءمیں لائے گئے چوہوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خلاءمیں زندہ رہ سکتے ہیں اور اس حوالے سے تجربات کامیاب رہے ہیں ۔

جمعرات کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق انسانوں کے خلا میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہاجا سکتا، حال ہی میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا اور دیگر عالمی خلائی ادارے 2030 ءتک مریخ میں انسانوں کو لے جانے کے لئے سرگرمی سے کام کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک سائنس دان کشش ثقل کے مریخ سیارہ پر انسانوں کے سانس لینے کے عمل اور دو سے تین سالہ سفر کے دوران جذب ہونے والی شعاعوں کے اثرات کا پتہ نہیں چلاسکے ۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ایمرجنسی میڈیسن کی پروفیسر کرس لہنارڈٹ نے کہا ہے کہ دیگر سیاروں کو آباد کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں پر بچے پیداہوں تاہم ابھی اس میں مزید کام کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں سائنس ابھی تک زیادہ معلو مات یا علم نہیں رکھتی۔ سماء

Rat

mice

Tabool ads will show in this div