متحدہ کا بجلی، تیل اور گیس پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

Farooq Sattar Sot 25-05

کراچی : ايم کيو ايم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سيلز ٹيکس کی شرح 17 سے کم کرکے 9 فيصد کرنے کا مطالبہ کرديا، کہتے ہیں عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ کم اور امیرو طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

کراچی ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے بجلی، تیل اور گیس پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 9 فیصد پر لائی جائے، عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ کم اور ٹیکس نہ دینے والے امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

انہوں نے ان ڈائریکٹ ٹیکسز کم اور تیل پر پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کیا، بولے کہ سرمایہ کاری بڑھے گی تو برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ سماء

TAX

Sales Tax

Dr. Farooq Sattar

Tabool ads will show in this div