پاکستان دنیا کیلئے دہشت گردی سے لڑ رہا ہے، اسحاق ڈار

Dar On Zarb E Azab Sot 25-05

اسلام آباد : وزير خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کیلئے دہشت گردی سے لڑ رہا ہے، ضرب عضب کیلئے کسی ملک کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے۔

وفاقي وزير خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد اقتصادی سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ نائن الیون کے بعد اوروں کی طرح ایک کال پر ڈھیر نہیں ہوئے، دہشت گردی کیخلاف جنگ 90 ارب سالانہ میں پڑی، اس سال بھی دہشت گردی کیخلاف بجٹ 100 ارب روپے رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں آئی ڈی پیز کی واپسی، تعمیر نو اور دیگر سہولتیں شامل ہیں، دہشت گردی کے خلاف بجٹ کی رقم 57 سول آرمڈ فورسز ونگ پر بھی خرچ ہوگی۔

اسحاق ڈار بولے کہ دنیا کیلئے دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، ضرب عضب کیلئے کسی ملک کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے، نائن الیون کے بعد اوروں کی طرح ایک کال پر ڈھیر نہیں ہوئے۔ سماء

TDPs

finance minister

WAR AGAINST TERRORISM

zarb e azab

Economic Survey

Tabool ads will show in this div