ون ڈے رینکنگ، بنگلہ دیش کی ترقی، پاکستان کا آٹھواں نمبر

Icc Change 1800 PKG 27-04

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئی، جنوبی افریقی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی نے آئرلینڈ میں منعقدہ سہ ملکی ون ڈے سیریز اور انگلینڈ، جنوبی افریقہ پہلا ون ڈے ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کردی، جس کے تحت جنوبی افریقی ٹیم 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، عالمی چیمپئن آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں سہ ملکی سیریز کے آخری میچ میں شکست کے بعد کیوی ٹیم کے 2 پوائنٹس کم ہوگئے لیکن وہ چوتھے نمبر پر برقرار ہے، انگلینڈ کا پانچواں، بنگلہ دیش کا چھٹا، اور سری لنکا کا 7واں نمبر ہے، پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔ سماء / اے پی پی

BANGLADESH

ICC ODI ranking

Tabool ads will show in this div