پاک فضائیہ کا ایف 7 طیارہ گر کر تباہ
میانوالی : پاک فضائیہ کا ایف 7 طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، ترجمان کے مطابق حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میانوالی ایئر بیس کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ایف 7 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔ سماء