آصف زرداری نے توپوں کا رخ پرویز مشرف کی جانب موڑ دیا

ویب ایڈیٹر

لاڑکانہ : تیر کمان سے نکل گیا، آصف زرداری نے توپوں کا رُخ اب پرویز مشرف کی طرف موڑ دیا، کہتے ہیں بی بی کے قاتلوں میں صرف ایک سابقہ جنرل ہی بچا ہے۔

لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ محترمہ نے پرویز مشرف کو اپنا قاتل قرار دیا تھا، بے نظیر کے قاتلوں میں صرف ایک سابق جنرل ہی بچا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کا میزائل پروگرام پروان چڑھا، محترمہ اور بچوں کی طاقت سے ہی آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ سماء

AsifZardari

PervezMusharraf

bahria

Tabool ads will show in this div