نظام کو نہیں آصف زرداری کو خطرہ ہے، عمران خان
ویب ایڈیٹر
لندن : عمران خان کہتے ہیں نظام کو نہیں آصف زرداری کو خطرہ ہے، قوم کا پیسہ تیزی سے بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ میں چارٹر آف مک مکا ہوا، ان کیلئے جو بھی رکاوٹ بنتا ہے، جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے، سسٹم کو نہیں آصف زرداری کو خطرہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کا پیسہ تیزی سے باہر منتقل کیا جارہا ہے، دونوں بڑی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں۔ سماء