لوک ورثہ میں شاندارتاریخی اضافہ
اسلام آباد: لوک ورثہ میں ایک نیاخوشگواراضافہ ہواہے۔
پہاڑوں پر بسے گھر، ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،تورغر،بٹگرام اور کوہستان کے محلے،انگور کی بیلوں سے لپٹی چوکھٹیں ،روایتی ملبوسات اور گہنے پہنے الہڑ مٹیاریں،ہزارہ کی یہ ثقافت لوک ورثہ کی کہانی بن گئی ہے۔
یہاں آنے والے ہزارے وال کہتے ہیں کہ حالات نے ان کی شناخت سیاست کی بھینٹ چڑھا دی تھی،اس کوواپس ملنے پر خوشی کا ٹھکانہ نہیں۔
مہمان نوازی کی روایتی سوغاتیں بوسراق اور کوروت بھی ھزارہ کمیونٹی کی مٹھاس کا پتہ دیتی ہیں۔
لوک ورثہ میں نئے اضافے پر کہا جا رہا ہے کہ ہزارہ کلچر آنے پر گزارہ اور بھی اچھا ہو جائے گا۔ سماء