عمران خان نے پھراحتجاج کی کال دےدی

May 24, 2017

IK KANDH KOT PKG 24-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/IK-KANDH-KOT-PKG-24-05.mp4"][/video]

کندھ کوٹ: تحریک انصاف کاسونامی سندھ کے شہرکندھ کوٹ سے ٹکرایا توپی ٹی آئی چیئرمین نے کھلاڑیوں کا لہو گرمایا۔

کندھ کوٹ میں عمران خان نے اپنے خطاب میں مرادعلی شاہ اور وفاق پر ایک کے بعد ایک باؤنسر پھینکا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ ميں جنگل کا قانون ہے۔قوم کو اپنے حقوق کيلئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ چھ باریاں لینے والے ساتویں باری میں بھی کچھ نہیں کریں گے، تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ليکن ظلم کا نہيں۔انھوں نے دعوی کیاکہ حکومت سوشل میڈیا کا منہ بند نہیں کر سکتی۔عمران خان نے  کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بیروزگاری کا سبب بتایا اور کہاکہ تبدیلی کے لیے عوام کو اُٹھنا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے رمضان کے بعد سندھ بھر کے دورے کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سماء

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div