برطانیہ میں دہشت گردی کےخطرات،اہم مقامات پرفوج اورپولیس تعینات

May 25, 2017

manchester

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Assistant-Commissioner-UK-Vo-25-05.mp4"][/video]

لندن: برطانیہ بھرکےاہم مقامات پر دہشت گردی کےخطرات کےپیش نظرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشتگردی کے اسٹنٹ کمشنر نےبیان دیاہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مزیدایک ہزار مسلح پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئےہیں۔ ان کی تعیناتی کافیصلہ دہشتگردی کےخطرات کےپیش نظرکیاگیا۔

Assistant Commissioner UK Vo 25-05

اسٹنٹ کمشنر نےمزید بتایاکہ دہشتگردی سےنمٹنےکےلیےفوج کے3800جوان اہم مقامات پرتعینات کئےگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرمارک رولی نے بتایا کہ برطانیہ میں دہشتگردی کاخطرہ بدستورموجودہے۔

ادھرمانچسٹرمیں خودکش بمبارکوبم بناکردینےوالےکی لندن میں تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرمارک رولی کےمطابق مانچسٹرمیں خود کش حملہ آورنےآخری سفرلندن کاکیاتھا۔ انھوں نے بتایاکہ فوج پولیس کےزیرنگرانی کام کرےگی۔ سماء

Tabool ads will show in this div