گورنر سندھ بھی کے الیکٹرک کی حمایت میں بول پڑے
کراچی : کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنوں پر گورنر سندھ نے تنقید کردی، کہتے ہیں کراچی میں تو لوڈشیڈنگ کم ہوتی ہے۔
کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرے احتجاج اور دھرنے جاری ہیں، گورنر سندھ محمد زبیر بھی بجلی والوں کے دفاع میں بول پڑے۔
کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر بولے بک گئی ہے کے الیکٹرک، دنیا کی سب سے بڑی پاور کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے خرید لی، جماعت اسلامی ایسے حالات پیدا نہ کرے کہ کمپنی ہی بھاگ جائے۔
گورنر سندھ تو کے الیکٹرک کے کام سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں، مگر جیالے رہنما ناراض ہیں۔
پی پی پی نثار کھوڑو نے بجلی بحران پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ سندھ میں وِنڈ کوریڈور موجود ہیں لیکن استعمال نہیں کیا جاتا، 500 میگا واٹ بھی بن جائے تو بڑی بات ہے۔ سماء