گورنر مسائل حل نہیں کرسکتے تو ہمارے دھرنے میں بیٹھیں، جماعت اسلامی

Ji Dharna Shahra e Faisal 1800 Khi 24-05

کراچی : جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کیخلاف شارع فیصل پر دھرنا دے دیا، امیر جماعت کراچی سمیت رہنماء ادارہ نور حق سے روانہ ہوگئے، اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حافظ نعیم کہتے ہیں گورنر سندھ مسائل حل نہیں کرسکتے تو ہمارے ساتھ دھرنے میں بیٹھیں۔

جماعت اسلامی کے امیر کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ادارہ نور حق سے کارکنوں کی بڑی تعداد کے الیکٹرک کی اوور بلنگ، لوڈ شیڈنگ اور من مانیوں کیخلاف دھرنا دینے کیلئے شارع فیصل کی جانب روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل سماء سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے گورنر سندھ سے مسائل حل نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو گورنر محمد زبیر کے وعدے پر دھرنا ختم کیا مگر انہوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، کے الیکٹرک سے اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ ختم کرانے میں گورنر سندھ ناکام رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر اگر بے اختیار ہیں تو وہ آئیں اور ہمارے ساتھ دھرنے میں شریک ہوں، جماعت اسلامی نے مذکرات سے کبھی انکار نہیں کیا مگر بات چیت نتیجہ خیز ہونی چاہئے، کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا سیاست نہیں عوامی جذبات کی ترجمانی ہے۔ سماء

KE

K ELECTRIC

governor sindh

JIP

Sitin

Hafiz Mohammad Naeem

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div