میلانیا کا ادب و احترام لوٹ آیا

روم : ویٹی کن پہنچنے پر امریکی خاتون اول کا ادب و احترام لوٹ آیا، سعودی عرب میں اسکارف نہ پہنا لیکن پوپ سے ملاقات کیلئے پہنچیں تو سر ڈھک لیا۔
مقدس سر زمین پر تو خوب جلوے دکھائے، امریکی خاتون اول میلانیا ہوں یا ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا فیشن سر چڑھ کر بولتا رہا، کبھی جمپ سوٹ کبھی گاؤن تو کبھی پینٹ کوٹ، سعودی عرب کے دورے میں دونوں ہی خواتین نے اسکارف پہنا نہ ہی سر ڈھانپنے کی زحمت کی۔


امریکی خاتون اول اور بیٹی کی راتوں رات کایا ہی پلٹ گئی، ویٹی کن میں پوپ سے ملاقات کیلئے میلانیا اور ایوانکا کا ادب و احترام دیکھنے لائق تھا، سیاہ لباس زیب تن کئے، دونوں کے سر کالی جالی سے ڈھکے ہوئے نظر آئے، پوپ سے ملاقات میں مینٹیلا پہننے کی روایت برقرار رکھی۔ سماء