مشال قتل کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ

SC Mashal Murder Case Isb Pkg 27-04

مردان : مردان یونیورسٹی میں قتل مشال خان کے والد نے کيس فوجی عدالت ميں چلانے کا مطالبہ کرديا، سٹی مجسٹريٹ کی عدالت ميں اقبال خان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کرپشن چھپانے  کيلئے سازش کی۔

نوجوان طالب علم مشال قتل کیس کی سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی، اس موقع پر اقبال خان نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، مشال کے والد نے کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کردیا۔

mashal2

مشال کے والد اقبال خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کرپشن چھپانے کیلئے سازش کی، میرے بیٹے کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے مبینہ الزام پر مشال خان کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 50 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔ سماء

Mashal Khan

Iqbal Khan

STUDENT MURDER

Tabool ads will show in this div