آصف زرداری کا نواز شریف کو خط، بجلی بحران کے حل کیلئے اقدامات کا مطالبہ

ویب ایڈیٹر

کراچی : آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں وزارت پانی و بجلی سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام نہیں کررہی۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں سندھ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں، 13 مئی کو بھی ملاقات میں بجلی بحران کا معاملہ اٹھایا تھا، سندھ نے 2 ارب 40 کروڑ کے بجلی کے بل ادا کئے۔

وہ کہتے ہیں کہ وزارت پانی و بجلی سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام نہیں کررہی، سندھ گرم موسم میں بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی، بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث 320 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سماء

NawazSharif

AsifZardari

Loadshedding

HEATWAVE

Tabool ads will show in this div