دہشتگرد اور ٹارگٹ کلرز کیوں بنتے ہیں؟
کراچی : نئے سروے سے اس راز سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ لوگ دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز کیوں بنتے ہیں؟ سی ٹی ڈی کے سروے میں تین سو اکہتر قیدی ذہنی مریض نکلے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کردہ تازہ سروے میں اس بات کا کھوج لگایا گیا ہے کہ دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز کیوں بنتے ہیں، سی ٹی ڈی نے کھوج لگایا تو سروے سے پتا چلا کہ پانچ سو دہشت گردوں میں سے 371 قیدی ذہنی مریض ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 46 مرگی کے مریض، جب کہ 50 قیدیوں کو مختلف چیزیں نظر آتی ہیں، 27 قیدی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز میں سے 64 ماسٹر اور 70 بیچلرز ڈگری یافتہ نکلے۔ سروے میں شامل دہشت گردوں میں سانحہ صفورا، ڈینیل پرل کیس سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے اہم کارندے شامل تھے۔ سماء
Mentally Ill
crime survey
educated terrorist
educated prisoners
تبولا
Tabool ads will show in this div