آرکائیو
»
مانچسٹر حملے کی ٹی وی کوریج، نیوز اینکر رو پڑی
لندن : برطانوی شہر مانچسٹر میں حملے کی ٹی وی کوریج کے دوران ایک چینل کی نیوز اینکر رو پڑی۔ برطانوی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں سوزانہ ریڈ اپنی ساتھی اینکرپرسن مورگن کے ساتھ مانچسٹر حملے میں لاپتا 15 سالہ لڑکی کی ماں سے براہ راست گفت گو کر رہی تھی۔ پریشان حال ماں کی بے بسی دیکھ کر سوزانہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور بے اختیار اس کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔
دوسری جانب مانچسٹر دھماکے کے بعد برسلز میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ پر لہراتے پرچم سرنگوں کردیے گئے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی قومی پرچم سرنگوں کیا گیا، مرنے والوں کے سوگ میں آج ایفل ٹاور کی روشنیاں بھی بند کردی جائیں گی۔ سماء