کراچی، قیامت خیز گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

کراچی:قیامت خیز گرمی کے باعث کراچی میں 3روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 600 سے زائدہوگئی۔ ایک طرف گھروں میں صف ماتم بچھی ہے تو دوسری جانب لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں سرد خانے میں رکھنے کے لیے پریشان ہیں۔

قہرانگیز گرمی کے ساتھ مرے پر سو درے کے مترادف لوڈشیڈنگ کا عذاب600سے زائد زندگیوں کے چراغ بجھا گیا، کراچی کے مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کیلئے جگہ بھی کم پڑ گئی۔

کراچی کے سب سے بڑے سرکار ی شفا خانے جناح اسپتال میں 200افراد جاں بحق ہوئے، عباسی شہیداورمیٹروپولیٹن اسپتال میں 74 افرادانتقال کرگئے ۔

سول اسپتال میں 35، لیاری جنرل اسپتال میں 17،سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں8میتیں لائی گئیں ۔ادھر اورنگی ٹاؤن کے قطراسپتال میں گرمی اورلولگنےسے کئی افراد دم توڑگئے۔

لیاقت نیشنل میں 22 اور ضیاء الدین اسپتال میں بھی 22افراد جاں بحق ہوئے، انڈس اسپتال میں 30افراد جان سے گئے جبکہ کیماڑی میں واقع کےپی ٹی اسپتال میں بھی 2 افراد قاتل گرمی کا نشانہ بن گئے۔

جاں بحق افراد کے غم سے نڈھال لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں سردخانے میں رکھنےکےلیے دربدرپھرتے رہے لیکن شہرکےہرسرد خانے میں لاشوں کےانبارلگے ہیں۔ اسپتالوں اور امدادی اداروں کے مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کیلئے کہیں جگہ نہیں۔

شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کی شدت کے باعث جان سے جانے والوں کیلئے سفر آخرت بھی آسان نہیں، اوپر سے لوڈشیڈنگ کے عذاب نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔سماء

death

DEAD BODIES

sun stroke

mortuary

govt hospitals

Tabool ads will show in this div