سندھ سرکار کو ہوش آ گیا، دکانیں بند کرنے کا حکم ، کے الیکٹرک حکام طلب

ویب ایڈیٹر:


کراچی : قہر انگیز گرمی اور لو کے باعث کراچی میں پونے پانچ سو جانیں جانے کے بعد شاید وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہوش آ ہی گیا۔ وڈے سائیں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کے احکامات صادر فرما دیے۔ساتھ ہی کے الیکٹرک حکام کو بھی آج وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں بجلی کے بحران پرقابو پانے کے لیے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے بجلی سے چلنے والے سائن بورڈزبند رکھنے اور سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنڈ صبح 11 بجے کے بعد کھولنے کا حکم دیا ہے۔

اور تو اور ایک کھمبا چھوڑ کر ہردوسرے کھمبے کی اسٹریٹ لائٹ بند رکھنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بجلی بحران پر بات کیلئے کے الیکٹرک حکام کو آج وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔سماء

sind

CHIEF MINISTER

power crisis

Tabool ads will show in this div