تشدد کی شکار کمسن ملازمہ طیبہ نے عدالت میں ظلم کی داستان سنادی

May 23, 2017

IHC TAYABA CASE ISB PKG 28-04 Tayyaba Torture Case Isb Pkg 05-05 Tayyaba In SOS Village Isb Pkg 27-03

اسلام آباد: کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ نے ملزم راجہ خرم علی کے سامنے کمرہ عدالت میں خود پر ظلم کی داستان سُنادی، ملزم کے پڑوسیوں نے بھی عدالت کو ساری حقیقت بتادی۔

کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ نے ملزم راجہ خرم علی کی موجودگی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کو خود پر ہونیوالے تشدد کی ساری کہانی سنادی، طیبہ نے کہا ماہین باجی نے مارا پیٹا، چولہے پر ہاتھ رکھ کر جلایا، ڈوئی ماری اور کمر جلا دی گئی۔

طیبہ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو بتایا کہ اس نے  سب سے پہلے پولیس اور پھر اسسٹنٹ کمشنر نشاء اشتیاق کو بیان دیا جبکہ علاج پولیس اور نشاء اشتیاق نے کروایا، کمرہ عدالت میں موجود دیگر 3 پرائیویٹ گواہوں کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔

گواہ ماریہ خضر حیات، نائلہ حیات اور حمیرا ہارون نے بھی طیبہ پر تشدد کی تصدیق کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء گواہوں پر جرح کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے  ڈویژنل بینچ نے فرد جرم عائد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، ملزم راجہ خرم علی خان نے فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ سماء

Little Maid

Tayyeba Torture Case

Tabool ads will show in this div