شہر قائد کے باسیوں کیلئے خوشخبری، آج شام ابر کرم برسنے کو

کراچی:محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ آج موسم ان پر مہربان ہونے کا پورا پورا امکان ہے،آج شام کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ کراچی حیدر آباد سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں تھر،عمر کوٹ اور بینظیر آباد میں تیز بارش متوقع ہے ، بارش سے موسم خوشگوار اور حبس میں کمی ہو گی۔

سماء سے گفتگو میں ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ بارش کاموجودہ سلسلہ اگلے3دن تک جاری رہےگا، ساتھ ہی روزہ داروں کیلئے اچھی خبر یہ سنائی کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی لہر اتنی شدید نہیں ہو گی اور رمضان المبارک میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آج کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم آج شام میرپور خاص، سکھر ڈویژن، حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے، لاڑکانہ اور کراچی ڈویژن میں بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ برکھا برسے گی۔

کراچی کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ آج سے جمعرات کے دوران کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا ڈویژن میں بارش کا امکان ہےجبکہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور فاٹا،کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی مزید بارشیں ہوں گی۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزار، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔سماء

DG met office

sind

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div