مانچسٹر دھماکا، مشتبہ نوجوان گرفتار
مانچسٹر : برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں میوزیکل کنسرٹ پر دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 23 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے مانچسٹر کنسرٹ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی مانچسٹر سے ایک 23 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم گرفتار کئے جانیوالے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
مانچسٹر ارینا میں بچوں کے کنسرٹ کے دوران خوفناک بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سماء/ اے پی پی