سرکاری اداروں میں نوکری کےپیچ وخم بوڑھے باپ کی جان لےگئے
اسلام آباد: باپ کی زندگی میں اس کی جگہ اس کے بیٹے کو ملازمت نہیں ملے گی،وفاق کے قانون نے بے روزگار بیٹے کے غریب باپ کوخودکشی پر مجبور کردیا۔وزات داخلہ کی چھت سے چھلانگ لگانے والا نائب قاصد جان کی بازی ہار گیا۔
جوان بیٹے کی بے روزگاری کا غم غریب باپ کی جان لے گیا۔وزارت داخلہ کا نائب قاصد محمد اقبال اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی جگہ اپنے بیٹے کو بھرتی کرانا چاہتا تھا۔افسران نےکہاکہ باپ کی زندگی میں بیٹے کو ملازمت نہیں مل سکتی۔اقبال نے بیٹے کی زندگی بنانے کے لیےوزارت داخلہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان قربان کردی۔
متوفی کے بیٹے نے عمر اقبال نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔اس نے انتظامیہ سےبھی پوسٹمارٹم نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ سماء