عمران فاروق قتل کیس، 2 ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق، برطانیہ کو تفتیش کی اجازت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ نے دھماکا خیز انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں کراچی سے گرفتار ملزم سے تفتیش کیلئے برطانوی پولیس پاکستان آرہی ہے، چمن سے 2 ملزمان کی گرفتاری کی تصديق اور آصف زرداری پر طنز کے تیروں کی بوچھاڑ بھی کردی۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت کی حتمی تصدیق ہوگئی، برطانوی پولیس کو کراچی سے گرفتار مرکزی ملزم سے تفتیش کی اجازت دے دی گئی، چوہدری نثار کہتے ہیں برطانوی ٹیم جلد اسلام آباد پہنچے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق کیس کے 2 ملزمان کی چمن سے گرفتاری کی بھی تصدیق کردی، بتایا کہ تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

چوہدری نثار نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی رگڑا دیا، طنز کے نشتر چلائے، موقع کی مناسبت سے شعر بھی پڑھا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا ایم کیو ایم کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں، متحدہ تو خود ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو سامنے لانے کا مطالبہ کرتی چلی آرہی ہے۔ سماء

ChohadryNisar

DrImranFarooq

Scotlandyard

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div