مانچسٹر خودکش دھماکا،ہلاک افراد کی تعداد22ہوگئی،50زخمی

4221396001_5444413574001_5444398325001-vs

مانچسٹر : برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد بائیس تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی اور کئی افراد لاپتہ ہوگئے۔ دھماکوں کی آواز کے بعد مانچسٹر ایرینا میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ برطانوی حکام نے ابتدائی تفتیش میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے خاتمے کے وقت ہوا۔ دھماکا خودکش حملہ تھا، جو مانچسٹر ایرینا کے باہر لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔

Victoria-Station-near-Manchester-arena-807986 برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے میں پاپ اسٹار ایرینا محفوظ رہے، جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کردیا۔

اس سے پہلے برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے برطانوی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکے کی جگہ پہنچ گئی تھی۔ وکٹوریا ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروس بھی معطل کرنے کے بعد اسٹیشن پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

manchester-759 دوسری جانب آکسفورڈ سرکس کو ایمرجنسی کی بنیاد کر خالی کروالیا گیا، جب کہ آکسفورڈ سرکس کا اسٹاف کچھ بھی بتانے سے گریز کررہا ہے۔ سماء

Ariana Grande

manchester blast

Tabool ads will show in this div