سرفرازاحمد کی سالگرہ پرآئی سی سی کا تحفہ
قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز اپنی تیسویں سالگرہ منائی، باصلاحیت بیٹسمین کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کچھ مخلتف انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
Happy Birthday to Pakistan wicketkeeper and ODI/T20I captain, @SarfarazA_54! Will he have a successful #CT17 as captain? pic.twitter.com/PB6oPO793B
— ICC (@ICC) May 22, 2017
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل پیج پر پیغام لکھا کہ آج کیونکہ سرفراز کی سالگرہ ہے تو یہ سب سے بہترین وقت ہے کہ ورلڈ کپ 2015 میں ان کی سینچری پھر سے دیکھی جائے۔
As it's his birthday, there's no better time to re-watch this century from @SarfarazA_54 at #CWC15! Who thinks he'll hit a 💯 at #CT17? 🇵🇰 pic.twitter.com/0uU820yzJS — ICC (@ICC) May 22, 2017
یہ سینچری دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سرفراز احمد نے آئر لینڈ کیخلاف میچ کے دوران اسکور کی تھی۔
آئی سی سی نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی پوچھا کہ کس کس کا خیال ہے کہ سرفراز چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھی سینچری اسکور کریں گے۔ سماء